مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے آج شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ فضائی کارروائی کی ہےجس کا باقاعدہ اعلان فرانس کے صدارتی دفتر کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں کو شام میں نشانہ بنایا ہے جن کی نشاندہی گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جاسوسی کے دوران کی گئی تھی۔ بیان میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ داعش کو نشانہ بنا کر ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارا ملک دہشت گردی کے خطرے کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے جب بھی ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ہو گا تو ہم کارروائی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق فرانس وہی ملک ہے جو دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے میں اس سے پہلے اہم نقش ایفا کرچکا ہے اور دہشت گردوں کے ذریعہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے بیشمار دعوے کرتا رہا ہے اور فرانس میں شامی مخالف دہشت گرد گروپوں کے اجلاس میں منعقد کرواتا رہا ہے۔ لیکن اب مغربی ممالک کی شام کے حوالے سے پالیسی تبدیل ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ